Official Website

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نیب ریفرنس میں بری

39

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نیب ریفرنس میں بری ہوگئے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، شاہد رفیع اور طاہر بشارت چیمہ کے خلاف نیب کا نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس خارج کردیا، اور عدالت نے ریفرنس پر تمام کارروائی ختم کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ریفرنس خارج کردیا، ریفرنس میں مجموعی طور پر 10 ملزمان نامزد کیے گئے تھے، جس میں سے دو ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے تھے، اور ایک ملزم انتقال کرگیا تھا۔