Official Website

شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دستی بم، آر پی جی سیون راکٹ برآمد

46

شمالی وزیرستان:  سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مڈی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے کثیر تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے مڈی خیل میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ہتھیاروں میں سب مشین گنیں، لائٹ مشین گنیں، ہینڈ گرنیڈز اور آر پی جی 7 راکٹ سمیت مختلف کیلبر کے راؤنڈز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی عمائدین نے آپریشن کو سراہتے ہوئے سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا اور علاقے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہائی کرائی۔