Official Website

وزیراعظم کا دورہ روس، دوسری جنگ عظیم کے سپاہیوں کی یادگار پر حاضری

60

ماسکو:  وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس کے دوران دوسری جنگ عظیم کے سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی، روسی صدر پوٹن سے آج سہ پہر ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دورہ روس پر ماسکو پہنچے تو روسی نائب وزیر خارجہ نے ائیرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا، روسی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔ بعد ازاں وزیراعظم نے دوسری جنگ عظیم کے سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ چڑھایا۔

عمران خان روسی صدر پوٹن کے ساتھ آج ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے جبکہ روسی وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ وزیراعظم اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ اور گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم روسی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم 24 فروری کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔