Official Website

خاندانی رنجش پر چچی نے 2 سالہ بچے کو قتل کردیا

43

ہاڑی میں 2 سال کے بچے کی قاتل اس کی چچی نکلی۔

پولیس کے مطابق 2 سالہ حسیب گزشتہ صبح کھیلتے ہوئے گھرسے باہرنکل گیا تھا، والد کے ڈھونڈنے پر بچے کی لاش گھر کے قریبی کھیت سے ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ قتل کی تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ بچے کو اس کی چچی نے اپنے ماموں عابد کی مدد سے گلا دباکر قتل کیا اور لاش گھر کے قریب کھیت میں پھینک دی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچے کو خاندانی رنجش پر قتل کیا گیا ہے، واقعے کے بعد ملزمہ اور اس کے ماموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔