Official Website

کراچی کے علاقے لیاری میں سلینڈردھماکا،3افراد زخمی

68

راچی کے علاقے لیاری میں سیلنڈردھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں واقع بہارکالونی میں رہائشی عمارت کے فلیٹ میں سلینڈر دھماکا ہوا۔ دھماکے سے فلیٹ میں موجود 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں زخمی افراد کوطبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سلینڈر دھماکے سے قریبی فلیٹوں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
عمارت کے دیگررہائیشیوں نے امدادی کارکنوں کو سلینڈر دھماکے کی اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو حکام نے جائے حادثہ سے زخمیوں کواسپتال پہنچایا۔