Official Website

تنازعات کے حل کیلئے ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں، وزیراعظم

27

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کے 3 سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، آئی ایس پی آر

عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہئے، ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو اسکا عملی مظاہرہ دکھایا، جب بھارت نے ہم پر حملہ کرنا چاہا، قوم کی حمایت یافتہ ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی۔

وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔