Official Website

پی ایس ایل 7 فائنل: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

34

لاہور:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کےفائنل میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں۔

ملتان سلطانز سکواڈ:

محمدرضوان، شان مسعود، عامر عظمت، رئیلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر، شاہنواز دھانی

لاہور قلندرز سکواڈ:

فخر زمان، عبد اللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، ذیشان اشرف، ہری بروک، ڈیوڈ ویزے، سمٹ پٹیل، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان 

ایونٹ کی بات کی جائے تو 10 میں سے 9 میچ جیت کر ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں جگہ بنائی تھی جہاں پر انہوں نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔ جس کے بعد فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

لاہور قلندرز ملتان سلطانز سے کوالیفائر میچ ہارنے کے بعد سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچی تھی۔

اب تک ایونٹ میں ملتان سلطانز سات میچ جیت کر لاہور قلندرز پر بالا دستی رکھے ہوئے ہے۔ لاہور کی ٹیم نے 5 میچ جیتے۔