Official Website

کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ،3بچوں سمیت 5افراد ہلاک

47

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں 3بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کی سیکریمنٹو کاؤنٹی کے چرچ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے 3 بچوں سمیت 4 افراد کوہلاک کردیا۔ پولیس کے موقع پرپہنچنے کے بعد حملہ آورنے خود کوبھی گولی مارلی۔ تینوں بچوں کی عمر15 سال سے کم تھی۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرآمد ورفت بند کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہرپہلوسے تفتیش کی جارہی ہے جس میں گھریلوجھگڑا بھی شامل ہے۔