Official Website

قومی ٹیم کی ٹیسٹ کیلئے تیاریاں جاری، کھلاڑیوں کی مشقیں

32

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے دوسرے روز بھی پریکٹس کی جبکہ پی ایس ایل میں مصروف ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی قومی ٹیم کو جوائن کرلیا، آج مکمل قومی ٹیسٹ سکواڈ پریکٹس کریگا۔

قومی کھلاڑیوں نے مسلسل دوسرے روز بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، آسٹریلوی ٹیم بھی آج پریکٹس کریگی جبکہ بابراعظم اور پیٹ کمنز آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے اور آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ آن لائن پریس کانفرنس کریں گے۔

قومی ٹیم نے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی زیر نگرانی پہلے روز پریکٹس میں حصہ لیا۔ پی ایس ایل میں مصروف محمد رضوان ، عبداللہ شفیق ، حارث رؤف،شاہین شاہ اور شان مسعود نے بھی قومی ٹیسٹ سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے ۔