Official Website

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نہیں چاہتے کہ پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بنیں، چوہدری شجاعت

32

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نہیں چاہتے کہ پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بنیں۔

چوہدری شجاعت حسین اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی شیروانی کا بھی تذکرہ ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن دونوں نہیں چاہتے کہ پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بنیں، دونوں جماعتوں کو خدشہ ہے کہ ہمارے جو لوگ ان جماعتوں میں گئے ہیں وہ واپس ق لیگ میں نہ آجائیں۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو یہ خدشہ بھی ہے کہ ق لیگ دوبارہ سے بہت مضبوط نہ ہوجائے، لیکن اگر معاملہ طے ہو تو شیروانی تیار ہونے میں کونسا وقت لگتا ہے۔