Official Website

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

42

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  کے  سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام  نے بتایاکہ ملزم عبدالرحمٰن متاثرہ خاتون کا محلے دار ہے، ملزم کی 3 سال پہلے خاتون سے دوستی ہوئی جس کے بعد  وہ خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے لگا۔ 

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ  نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرکے ملزم عبدالرحمٰن کو  گرفتارکیا۔ 

ایف آئی اے حکام نے عدالت سے ملزم کا 3  روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔