Official Website

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی، 3 نہتے فلسطینی شہید

101

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائی کے دوران 3 نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی فوج نے یہودی آبادکاروں کے علاقے سے گزرنے پر نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کی جس میں دونوجوان شہید ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دوسرے واقعے میں قابض فوج نے ایک نوجوان کو چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا۔

رپورٹس کے مطابق فسطینیوں کی شہادت پرمقبوضہ علاقےمیں شدید احتجاج کیا گیا۔