Official Website

لاہور جرائم کا گڑھ بن گیا، ایک دن میں 300 سے زائد وارداتیں

88

لاہور میں  جرائم کا گراف دن بدن بڑھنے لگا اور شہر میں ایک ہی دن  میں 347 وارداتیں  رپورٹ ہوئی ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ  ہوا ہے جس میں  28 فروری کو  316 اور  یکم مارچ کو 347 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس کے مطابق شہر  میں ایک ہی دن میں ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں میں 4 دکانیں اور ایک گھر لوٹ لیا،  2  موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھینی اور 50  چوری کی گئیں جب کہ 7 گاڑیاں بھی چرائی گئیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ایک ہی دن میں اسٹریٹ کرائم کی 21 اور چوری کی 257 وارداتیں ہوئیں،  چوری کی وارداتوں میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی اور سامان لوٹا گیا جب  کہ راہزنی کی وارداتوں کے دوران 15 لاکھ روپے سے زائد کا کیش چھینا گیا۔

پولیس کا کہنا  ہےکہ صحافی حسنین شاہ کے قتل کے بعد چوہنگ میں تہرے قتل کی واردات بھی اجرتی قاتلوں کے ذریعے کرائی گئی جس میں میاں بیوی اور ان کی دو ماہ کی بچی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔