Official Website

اسلام آباد سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

41

سلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) اوراے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف حکام کے مطابق پی آئی اے کی پرواز سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جانے والے مسافر عادل خان کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو حکام نے اسے مشکوک قراردیا۔

سامان کوکھول کرچیک کیا گیا تو کٹنگ بورڈ کے اندرچھپائی گئی ایک کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئے۔کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ملزم عادل خان کوگرفتارکرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔