Official Website

کلبھوشن کی گرفتاری نے ثابت کیا دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے،فواد چوہدری

77

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ 6سال قبل آج کے دن پاکستان آرمی نے ہندوستان کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس کی  گرفتاری نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔