Official Website

اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

30

ممبئی: بالی ووڈ کی ایک اور اسٹار کڈ اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور فلموں میں انٹری کے لیے تیار ہے۔

شنایا کپور اداکار سنجے کپور کی بیٹی اور انیل کپور کی بھتیجی ہیں۔ شنایا کپور کو بالی ووڈ میں پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر لانچ کرنے جارہے ہیں جو اس سے قبل کئی اسٹار کڈز کو لانچ کرچکے ہیں۔

کرن جوہر نے شنایا کپور کی پہلی فلم ’’بے دھڑک‘‘ کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ فلم میں شنایا کپور کے ساتھ اداکار لکشیا اور گرفتح سنگھ بھی نظر آئیں گے۔ فلم کو ششانک کھیتن ڈائریکٹ کریں گے۔ فلم کب ریلیز کی جائے گی اس حوالے سے فی الحال تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ شنایا کپور فلم میں اداکاری کرنے سے قبل اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’’گنجن سکسینا؛ دی کارگل گرل‘‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرچکی ہیں۔