Official Website

ملک چھوڑ دیں، ہم آپ کی لاشیں دفنانا نہیں چاہتے: یوکرینی صدر کا روسی فوج کو پیغام

32

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روسی فوجیوں کو  ملک  سے نکلنے کا پیغام دیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہےکہ روسیوں کو خود بھی نہیں پتا کہ وہ یوکرین میں کیوں موجود ہیں۔

ایک بیان میں زیلنسکی نے  کہا کہ ہمارے فوجی اور بارڈر گارڈز ہمارے محافظ ہیں حتیٰ کہ ایک معمولی کسان بھی روزانہ روسی فوجیوں کو پکڑرہا ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روسیوں کو خود بھی نہیں پتا کہ وہ یوکرین میں کس لیے موجود ہیں۔

زیلنسکی نے روسی فوجیوں کو خبردار کیا وہ ان کے ملک سے نکل جائیں کیونکہ یوکرین آپ کی لاشوں کو دفنانا نہیں چاہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر حملہ آور کو پتا ہونا چاہیے کہ وہ یوکرین سے کچھ حاصل نہیں کرسکے گا حتیٰ کہ ایک کنکر بھی نہیں، اگر وہ مزید ہتھیاروں اور مزید فوجیوں کو بھی لاتے ہیں تب بھی ان کے لیے کچھ تبدیل نہیں ہوسکتا، انہیں ہر جگہ تباہ و برباد کیا جائے گا۔