Official Website

پھولوں کا شہر۔۔ایک بار پھر لہولہان

157

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جمعے کو مشہور قصہ خوانی بازار کے قریب شیعہ مسلک کی مرکزی جامع مسجد میں دھماکے سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال ترجمان کے مطابق 30افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی دوپہر قصہ خوانی بازار کے قریب کوچہ رسالدار میں واقع مسجد میں دھماکہ ہوا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

پولیس اہلکار اور ریسکیو ٹیموں نے موقعے پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے پہلے فائرنگ اور پھر دستی بم پھینکے
ے
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق ہسپتال میان لائے گئے 50 سے زائد زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صورتحال کے پیش نظر ایل آر ایچ میں ریڈ الرٹ کرتے ہوئے اضافی طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے عینی شاہد شایان حیدر کے حوالے سے بتایا کہ وہ مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ ایک زوردار دھماکے نے انہیں سڑک پر لا پھینکا۔ ’میں نے جب آنکھیں کھولیں تو ہر طرف دھواں اور لاشیں تھیں۔‘

پولیس نے پی ٹی وی کو بتایا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔