Official Website

سلیکٹڈ کا کوئی مستقبل نہیں، اس نے تولندن بھاگنا ہے: بلاول

24

خانیوال: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کا کوئی مستقبل نہیں اس نے تولندن بھاگنا ہے، ہمارا تومرنا جینا عوام کے ساتھ ہے۔

خانیوال میں لانگ مارچ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ عوام کی طاقت دیکھ کراس کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، بنی گالہ سے چیخیں آرہی ہیں، تین سال سے کہہ رہا تھا دنیا بھرمیں مہنگائی ہو رہی ہے، ہردوسرے ہفتے10سے12روپے پٹرول کی قیمتیں بڑھاتا رہا، جیالوں کی محنت کے بعد کٹھ پتلی جھک گیا، پٹرول کی قیمتوں میں 10روپے کمی جیالوں کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی خوفزدہ اورڈرپوک ہے۔ یہ سلیکٹڈ کی بھول تھی، جیالے کل اور آج بھی جیالے موجود ہے، پیپلزپارٹی نے جنرل ضیا، جنرل مشرف کا مقابلہ کیا تم تو ایک کٹھ پتلی سلیکٹڈ ہو۔

شرکاء سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کا کوئی مستقبل نہیں اس نے تولندن بھاگنا ہے، ہمارا تومرنا جینا عوام کے ساتھ ہے۔

پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ آصفہ بی بی بہت بہادر ہے، آگے سفر میں ہمارے ساتھ ہو گی، زخمی ہونے کے باوجود آصفہ نے کہا اسٹیچنگ رہنے دیں پٹی کریں، میں نے اوپر کینیٹنرمیں جانا ہے، پتا نہیں جان بوجھ کریا غلطی سے آصفہ کوڈرون کیمرہ سرپرلگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کے حکومت میں کسانوں کوپورا معاوضہ ملتا تھا، جھوٹے آدمی نے کسانوں کا معاشی قتل کیا، یوریا کا بحران پیدا کرکے کسانوں کا معاشی قتل کیا جاتا ہے، پانی کی تقسیم میں ناانصافی کی وجہ سے کسان کا معاشی قتل کیا جاتا ہے۔ کسانوں کواصل قیمت نہیں مل رہی۔ کیا خانیوال کے لوگ حساب لینے کے لئے میرے ساتھ اسلام آباد چلیں گے۔

میاں چنوں میں خطاب 

میاں چنوں میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ  میاں چنوں کے لوگ میرے ساتھ اسلام آباد چلیں،ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا اب سلیکٹڈ کوبھگائیں گے،  لوگ والدین کے لیے دوائی نہیں خرید سکتے یہ کہتا ہے گھبرانا نہیں ہے،بچوں کی تعلیم کا بندوبست نہیں کرسکتے، یہ کہتا ہے گھبرانا نہیں ہے،وقت آگیا ہے اب سلیکٹڈ کوگھبرانا چاہیے،ہم آپ کو4دن دیتے ہیں،استعفی دو،4 دن کے اندراسمبلی توڑواورمیدان میں آکرمقابلہ کرو،دیکھتے ہیں عوام کس کے ساتھ ہیں،اگرہمارا مطالبہ نہیں مانتے توہم اسلام آباد پہنچ کربندوبست کریں گے۔