Official Website

Xiaomi کے تعاون سے پاکستان میں مقامی طور پر اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کا آغاز کردیا گیا

27

لاہور: ایئرلنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کی کل ملکیتی سبسڈری، سلیکٹ ٹیکنالوجیز کو پاکستان میں Xiaomi ہینڈ سیٹس کی پروڈکشن کےلیے اپنے اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے فخر ہے۔

یہ تقریب4 مارچ کو قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، کوٹ لکھپت میں واقع فیکٹری میں منعقد ہوئی۔

ایئر لنک گروپ، اسمارٹ فونز کے ممتاز مینوفیکچررز، ریٹیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز ہیں اور انڈسٹری کے تقریباً تمام بڑے برانڈز ان کے شراکت دار ہیں۔ کمپنی کے پاس ڈسٹری بیوشن میں تقریباً 20 فیصد مارکیٹ شیئر ہے اور وہ Xiaomi ہینڈ سیٹس کی پروڈکشن سے اپنی موجودگی کو بڑھانا چاہتی ہے۔

سلیکٹ ٹیکنالوجیز کے سی ای او مظفر حیات پراچہ نے اس شاندار موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: ’’Xiaomi کے ساتھ ہماری شراکت داری نہ صرف کمپنی بلکہ پاکستان کےلیے بھی ایک بہت بڑی خبر ہے۔ Xiaomi باکفایت جدت طراز ٹیکنالوجی میں ایک بڑی گلوبل ٹیک کمپنی اور مارکیٹ لیڈر ہے جو صرف اسمارٹ فونز تک محدود نہیں۔ اسمارٹ فونز مینوفیکچرنگ ایک بڑے مقصد کی جانب پہلا قدم ہے، اس لیے یہ منصوبہ کئی راستے کھولے گا۔ میرا مقصد پاکستان کے کونے کونے میں سروس ڈیلیوری اور پروڈکٹ کی فراہمی کی سوچ کے ساتھ پاکستان کو ٹیکنالوجی کے عالمی نقشے پر ابھارنا ہے۔ ہم نہ صرف مینوفیکچرنگ کو مقامی بنائیں گے بلکہ اس کے نتیجے میں پاکستان کی برآمدات بڑھیں گی اور درآمدی اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی۔‘‘

دنیا کی کمپنیاں پاکستان کی موبائل مارکیٹ کو کاروبار کے بھرپور مواقع کے ساتھ ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ سمجھتی ہیں۔ 3G/4G ٹیکنالوجی کے فروغ سے موبائل آپریٹرز کے سبسکرائبرز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موبائل برانڈز، کنزیومرز کو کم سطح کی رینج میں زیادہ باکفایت قیمتوں پر اسمارٹ فونز کا وسیع تر انتخاب فراہم کر رہے ہیں۔

امید ہے کہ یہ کاوش ریوینیو میں 550 ملین ڈالر کا سیلز والیوم پیدا کرے گی۔ بڑا پیداواری حجم پاکستان کے شہریوں کےلیے نہ صرف ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ ملک کے درآمدی اخراجات کم کرنے میں بھی مدد دے گا، جس سے ہم دوسرے ملکوں کو اسمارٹ فون برآمد کرنے کے قابل ہوں گے اور بین الاقوامی کاروبار میں نئے امکانات کے قابل بنائے گا۔