Official Website

نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، افغان طالبان کی پشاور دھماکے کی مذمت

83

لاہور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے باعث 50 سے زائد افراد شہید ہو گئے ، افغان طالبان نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔