Official Website

پنڈی ٹیسٹ میں پشاور حملے کے متاثرین اور شین وارن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

28

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے پشاور مسجد حملے کے متاثرہ افراد اور سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

میچ کے دوسرے روز کھیل شروع ہونے سے پہلے پشاور حملے کے متاثرین اور لیجنڈ کرکٹر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر سر جھکائے اور پشاور دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

شین وارن گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث 52 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے تھے۔ وہ تھائی لینڈ میں تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں قصہ خوانی بازار میں مسجد نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔