Official Website

وزیراعظم دورہ کراچی میں ایم کیو ایم مرکز جائیں گے: گورنر سندھ کی تصدیق

57

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان 9 مارچ کو کراچی کے دورے پر آئیں گے۔

 عمران اسماعیل نے وزیراعظم کے دورہ کراچی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 9 مارچ کی ملاقات کو اوکے کر دیا ہے، ان کے کراچی آنے کا بنیادی مقصد اپنے اتحادیوں سے ملنا ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھ سے کہا کہ گھبرانا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی۔