Official Website

روس کے دورےکی بنیاد پرپاکستان کو تنہا سمجھنا درست نہیں: مشیر برائے قومی سلامتی

59

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر  برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ برطانوی حکومت نے وزیراعظم کے دورہ روس کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا ہے۔ 

معید یوسف نے لندن اسکول آف اکنامکس میں کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ برطانیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم اپنی ضرورت کے مطابق سکیورٹی پالیساں بنانے میں آزاد ہیں، روس کے ایک دورےکی بنیاد پرپاکستان کو تنہا سمجھنا درست نہیں ہے۔

مشیر برائے قومی سلامتی  امور کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کے برسراقتدار آنےکے بعد دنیا نے اپنا مناسب کردار ادا نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں ڈبل گیم کےالزام کا نشانہ بنانا زمینی حقائق کے خلاف ہے۔