
سندھ حقوق مارچ: شاہ محمود حیدرآباد جلسے سے غیر حاضر، اسد عمر بھی ہاتھ ہلا کر چل دیے
پاکستان تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ آٹھویں مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور آخری مرحلے میں مارچ حیدر آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہو گا۔
پی ٹی آئی کے حیدرآباد میں جلسے میں شاہ محمود قریشی نے شرکت نہیں کی، جلسے میں شاہ محمود قریشی کی عدم شرکت پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ پشاور سانحے کی وجہ سے شاہ محمود قریشی کو بہت زیادہ فون کالز آ رہی تھیں، انہیں نے کہا کہ آپ فون کالز سن لیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر بھی جلسے میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے حیدرآباد پہنچے لیکن وہ بھی اسٹیج پر آئے، کارکنوں کو ہاتھ ہلایا اور چلے گئے جبکہ ارباب غلام رحیم بھی کارکنوں سے ناامید نظر آئے اور حیدرآباد والوں بے مروت کہہ دیا۔
وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ آج کراچی پہنچ کر اہم اعلان کریں گے۔