Official Website

ملک میں آج سے جمعرات تک تیز آندھی وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

41

اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے جمعرات تک تیز آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج اتوار سے جمعرات تک تیز آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جس سے فصلوں اور اسٹرکچرز کو نقصان کا خطرہ ہے، آج اور کل بارش سے کرکٹ میچ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو چکا ہے، منگل کے روز کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین،ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔