Official Website

’عزت داروں کو عزت چاہیے اقتدار نہیں‘، ندیم افضل چن کا پی ٹی آئی چھوڑنے پر ردعمل

48

وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی و سابق ترجمان ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی اور واپس پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ عزت داروں کو عزت چاہیے اقتدار نہیں۔

خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی میں شمولیت کے وقت بھی وہ پی پی کے سینیئر رہنما تھے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد انہیں وزیراعظم کا ترجمان اور معاون خصوصی بنایا گیا تھا۔

تاہم گزشتہ سال وہ عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔