Official Website

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس

41

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس شروع ہوگیا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی، چاروں صوبائی وزرائے اعلی اور وفاقی وزراء بھی شریک ہیں، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی جائے گی، اور حالیہ پشاور واقعے اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں عدم شرکت کے معاملے پر ممکنہ ردعمل بھی زیر بحث آئے گا۔