Official Website

کوئٹہ کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیتی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

138

کوئٹہ: کوئٹہ کسٹمز کے عملے نے کروڑوں روپے مالیتی غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کسٹمز ترجمان کے مطابق عملے نے خفیہ اطلاع پر رکھنی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹرکوں سے سمگل شدہ غیرملکی جوسز، بادام اور خشخاش برآمد کی ہے۔

پکڑے جانے والا غیرملکی سامان ٹماٹر کی آڑ میں اندرون ملک سمگل کیا جا رہا تھا، پکڑے جانے والے سامان کی مالیت 3 کروڑروپے ہے۔