Official Website

پاکستانی دوستوں سے جلد ملاقات کی امید ہے، نصیرالدین شاہ

32

ممبئی: بالی وڈ کے مشہوراداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی دوستوں اور مداحوں سے جلد ملاقات کی امید ہے۔

نصیرالدین شاہ کا کراچی لٹریچرفیسٹیول میں آن لائن گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا توجلد پاکستان میں موجود دوستوں اورمداحوں سے ملاقات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ہرشخص ہیرو بننا چاہتا ہے لیکن دنیا کوصرف اچھا کام یاد رہتا ہے۔

نصیرالدین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اداکاری کے شعبے اورادب کا ایک دوسرے سے رابطہ ضروری ہے۔ مرزا غالب اورفیض احمد فیض جیسے شاعروں نے میرے تخلیقی سفرمیں اہم کردار ادا کیا اوران شخصیات کی وجہ سےہی ادبی میلوں میں دلچپسی پیدا ہوئی۔