Official Website

یوکرین جنگ؛ بورس جانسن سے بھارت کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ

51

لندن: برطانیہ کے رکن اسمبلی جونی مرسر نے وزیر اعظم بورس جانسن سے یوکرین جنگ میں روس کی خاموش حمایت کرنے پر بھارت کی 5 کروڑ پاؤنڈز مالی امداد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن اسمبلی جونی مرسر نے کہا ہے کہ بھارت نے روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قراردادوں پر ووٹ دینے سے کئی بار گریز کیا ہے اس لیے بھارت کی مالی امداد کو روک دیا جائے۔

جونی مرسر نے اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم بورس جانسن سے مطالبہ کیا کہ رواں برس ہم بھارت کو غیر ملکی امداد کے طور پر 5 کروڑ 53 لاکھ پاؤنڈز کی خطیر رقم دے رہے ہیں جو اب روک دینی چاہیئے۔

جونی مرسر نے مزید لکھا کہ میں غیر ملکی امداد کا بھرپور حامی ہوں تاہم اگر روسی صدر ولادیمیر پوٹن ہمارے دوستوں پر پابندیاں لگاتے ہیں تو وقت آ گیا ہے کہ بھارت کی مالی امداد بھی بند کردی جائے۔

برطانوی رکن اسمبلی نے اخبار ’’دا ٹیلی گراف‘‘ کی ایک رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں امریکی صدر جوبائیڈن کے دباؤ کے باوجود بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی طرف سے کی مذمت سے انکار کیا تھا۔