Official Website

کورونا وبا؛ جان لیوا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 6 افراد انتقال کرگئے

23

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار569 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 758 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.07 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 722 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔