Official Website

آئی فون والا کارآمد فیچر اب اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی آنے کو تیار

77

مقبول ایپلی کیشن  واٹس ایپ آپریٹنگ سسٹم کے مسائل کو حل کرنے اور نت نئے تجربات اپناتے ہوئے مختلف اپ ڈیٹس کرتا رہتا ہے اور اب بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپ جلد ہی آئی فون آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) والا شاندار فیچر ‘بلر ٹول’ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرائے گا جس کی مدد سے اب آئی فون کے علاوہ دیگر صارفین بھی تصاویر کو بلر (دھندلا) کر سکیں گے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے جلد نئی بیٹا اپ ڈیٹ جاری کرنے جارہی ہے، اس اپڈیٹ کے بعد اس ایپلی کیشن کا ورژن بڑھ کر 2.22.7.1 ہوجائے گا۔

اسی نئے ورژن میں واٹس ایپ پر بھیجی جانے والی تصاویر کو بلر کرنے کے آپشن کو تجرباتی طور پر استعمال کیا جائے گا۔