Official Website

ایران کا کامیابی کے ساتھ ایک اور ملٹری سیٹلائٹ مدار میں نصب

56

تہران: ایران نے کامیابی کے ساتھ ایک اور ملٹری سیٹلائٹ مدار میں نصب کردیا ہے۔

ایرانی خلائی ماہرین کے مطابق نور 2 سیٹلائٹ زمین سے 500 کلومیٹر بلندی پر خلا میں موجود ہے، یہ ایران کا خلا میں بھیجا جانے والا دوسرا ملٹری سیٹلائٹ ہے، جسے پاسداران انقلاب کے خلائی ونگ نے لانچ کیا ہے۔

ایران نے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب ویانا میں جاری جوہری مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔