Official Website

غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے، مریم نواز کا طنز

38

لاہور: مریم نواز نے وزیراعظم کے دورہ کراچی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی اور ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر‘ غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے۔