Official Website

اسپیکرقومی اسمبلی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کیلئے اجلاس بلائیں، فواد چوہدری

28

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ ایوان زیریں کا اجلاس ’جلد از جلد‘ بلائیں تاکہ وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ’لپیٹ‘ دیا جائے کیونکہ ملک زیادہ عرصے تک سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہے۔

اسلام آباد میں وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں کم از کم 184 قانون سازوں کی حمایت حاصل ہے جو کہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے کافی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر ان کے پاس 172 نمبر ہیں تو وہ تحریک ایوان میں لائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کرے گی۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نے ان سے انتخابی اصلاحات اور مفاد عامہ کے دیگر امور پر بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ہمیں کوئی جواب نہیں دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی دو اہم جماعتوں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی بدعنوانی کی وجہ سے کم ہوتی مقبولیت ان کے زوال کا باعث بنے گی۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت کے معاشی کارناموں کو برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے، تمام تر بحرانوں کے باوجود پاکستان ترقی کر رہا ہے اور ہمیں ترقی کے ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ شرح نمو 5.5 فیصد رہی یہاں تک کہ “تمام چیلنجز ہاتھ میں ہیں”۔