Official Website

لاہور میں ڈکیتی کی عجیب واردات، برہنہ ڈاکو نے شہریوں کو لوٹ لیا

61

لاہور: اسلام پورہ میں ڈکیتی کی انوکھی ورادت ہوئی جہاں بغیر قیمض پہنے ڈاکو نے دو شہریوں کو لوٹ لیا۔

جیونیوز کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے میں ڈکیتی کی عجیب واردات ہوئی جس میں قمیض نہ پہنے ہوئے نیم برہنہ ڈاکو نے دو شہریوں کو لوٹ لیا۔

ڈاکو راہ گیروں سے موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لے کر فرار ہو گیا

پولیس کی جانب سے اب تک واردات پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا جب کہ شہری کی جانب سے بھی پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔