Official Website

سندھ میں سی این جی کل سے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ

67

کراچی: سندھ میں سی این جی دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے ۔

ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ میں سی این جی پمپس 11 مارچ بروز جمعہ کی صبح 8 بجے سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہےکہ سی این جی 14 مارچ کو صبح 8 بجے سے شہریوں کے لیے دستیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 4 مارچ کو ایس ایس جی سی نے  سندھ بھر میں سی این جی 72 گھنٹوں کے لیے بند کی تھی۔