Official Website

اسلام آباد میں 22 اور 24 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

29

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کانفرنس کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 22 مارچ اور 24 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے22 اور 24مارچ کواسلام آباد میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادکی حدود میں 22 اور 24مارچ کوتمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

خیال رہےکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل بھی ہوگی، اس طرح اسلام آباد میں 22 سے 24 مارچ تک تمام سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی۔

کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے
کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے