Official Website

کورونا وبا؛ مزید 7 افراد جاں بحق، 700 سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

27

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 39 ہزار540 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 723 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.82 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔