
مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کا فوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ
سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ’چیتا‘ ہیلی کاپٹرمقبوضہ کشمیرکے علاقے گوریز میں کنٹرول لائن کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔
بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں سوار افراد کی تلاش کے لئے ریسیکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ چکیں ہیں۔ ہیلی کاپٹرمیں سوار افراد کی تعداد اورپائلٹ کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ ہیلی کاپٹرکے گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔