Official Website

لگژری ہوٹلز کی تمام سہولیات سے آراستہ دنیا کی سب سے لمبی گاڑی

32

واشنگٹن: امریکن ڈریم کے نام سے مشہور لموزین گاڑی نے اپنی لمبائی کو 60 سے بڑھا کر 100 فٹ کرکے ایک بار پھر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

ناساؤ کاؤنٹی میں آٹوزیم ٹیکنیکل ٹیچنگ میوزیم کے مالک مائیکل میننگ کا کہنا ہے کہ نیوجرسی کے ایک گودام میں کافی عرصے سے کھڑی گاڑی کو متعدد فلموں میں استعمال کیا گیا تھا جس کے کئی مقامات پر زنگ لگ گیا تھا جبکہ اس کے بہت سے پرزے بھی خراب ہوگئے تھے۔

مائیکل میننگ نے بتایا کہ میری ٹیم نے امریکن ڈریم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور نئے سرے سے اسکی تزئین و آرائش اور مرمت کا منصوبہ بنایا اور اس کی لمبائی 100 فٹ کردی۔ گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک ہیلی پیڈ، سوئمنگ پول، باتھ ٹب، پوٹنگ گرین اور بڑا واٹر بیڈ شامل ہیں۔
1

لموزین کو 90 کی دہائی میں امریکی کار ڈیزائنر آربگ نے ڈیزائن کیا تھا، جس کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ اس کار میں لگژری ہوٹلز کی تمام سہولیات فراہم کی گئیں تھی تاہم ایک بار پھر اس گاڑی کی لمبائی کو 100 فٹ کردیا گیا ہے۔