Official Website

تحریک عدم اعتماد؛ اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس پیر کو طلب

82

 اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کے لیے مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔

اجلاس اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا جس میں شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے لیے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا آصف زرداری، بلاول، مولانا فضل الرحمان، سردار اختر مینگل سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔