Official Website

عدم اعتماد: ق لیگ کسی کشمکش کا شکار نہیں، کل حتمی فیصلے کا امکان ہے، چوہدری شجاعت

29

سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ق لیگ کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں۔

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ ق کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور رابطوں پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کی سینیئر قیادت بھی موجود تھی جبکہ مزید مشاورت کیلئے اجلاس کل بھی بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدم اعتماد سے متعلق مزید مشاورت اور اتحادیوں سے رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس حوالے سے چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ ق لیگ کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں، کل کے اجلاس میں حتمی فیصلے کا امکان ہے۔