Official Website

کراچی ٹیسٹ: عثمان خواجہ کی سنچری، آسٹریلیا کے 3 وکٹوں پر 251 رنز

44

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے کراچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف پہلے روز کھیل ختم ہونے پر تین وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لیے۔

آسٹریلیا کی طرف سے اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا، بظاہر بیٹنگ وکٹ نظر آنے والی پچ پر دونوں بیٹسمین نے زبردست انداز میں اننگز شروع کی، اس دوران وارنر نے جارحانہ انداز بھی دکھایا تاہم 82 کے مجموعی سکور پروہ فہیم اشرف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ ون ڈاؤن بیٹسمین مارنس لبوشین صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔

اس دوران عثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ نے سکور کو آگے بڑھایا اور دونوں نے مل کر 409 گیندوں پر 159 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جس کا خاتمہ حسن علی نے کیا، سمتھ 72 رنز بنا کر فہیم اشرف کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے شاندار کیچ تھاما۔ اس دوران عثمان خواجہ نے شاندار سنچری اننگز بھی کھیلی۔

پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلوی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لیے ہیں، عثمان خواجہ 127 اور نیتھن لیون کریز پر موجود ہیں۔ حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس

قبل ازیں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھ رہی ہے۔ کوشش ہو گی کہ اچھا ٹوٹل سجائیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں فہیم اشرف اور حسن علی کو نسیم شاہ اور افتحار احمد کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی سکواڈ:

ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، سٹیو سمتھ،نیتھن لیون، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، پیٹ کمنز، مچل سیوپسن

پاکستانی سکواڈ:

امام الحق، عبد اللہ شفیق، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف،نعمان علی، ساجد خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی