Official Website

کراچی میں سمندری ہوائیں بند، آج بھی موسم گرم رہنے کا امکان

44

کراچی سے سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سے سمندری ہوائیں معطل رہنے کے باعث   شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سمندری ہوائیں معطل ہیں جس کے نتیجے میں   کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت زیادہ رہے گی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد جبکہ 8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا  چل رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات  نے 15مارچ تک  شہر قائد میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر  15مارچ تک زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت36 سے 38ڈگری رہنےکاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران  دن میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی  جبکہ شمال مغرب سےگرم اورخشک ہوائیں چلنےکاامکان ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا تھا۔