Official Website

نوجوان جہاز کے خفیہ خانے میں چھپ کر الجزائر سے فرانس پہنچ گیا

75

اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کی لگن ایک نوجوان کو جہاز کے خفیہ خانوں پر چھپ کر الجزائر سے فرانس لے گئی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر طیارے کے نچلے حصے میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  مذکورہ شخص انتہائی خوف اور گھبرائے ہوئے انداز سے لوگوں کے سوالات کے جواب دے رہا ہے جب کہ اس کے ہاتھ میں پانی کی بوتل بھی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس شخص نے الجزائر سے فرانس تک یوں ہی سفر کیا لیکن اس کا راز فرانس کے چارلس دی گول ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت اس وقت کھلا جب تمام مسافروں کے اترنے کے بعد سامان آف لوڈ کیا جارہا تھا۔

طیارے کے عملے نے دیکھا کہ سہما ہوا نوجوان خفیہ حصے میں چھپا بیٹھا ہے جس کے بعد عملے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، اس حوالے سے بعد خبریں ہیں کہ جلد اس مسافر کو فرانس سے واپس اس کے ملک بھیج دیا جائے گا۔

واقعے کے بعد الجزائر میں بھی تفتیش کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوجوان کے طیارے کے خفیہ مقام پر پہنچنے کی تحقیقات کرے گی۔