
جہانگیرترین کی پاکستان واپسی مؤخر، ڈاکٹرز نے سفر سے منع کردیا
لاہور: تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے فوری سفر سے منع کردیا ہےاور ان کی پاکستان واپسی مزید مؤخر ہوگئی ہے۔
تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور شوگر کیس میں نامزد ملزم جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی، تاہم اب ان کی پاکستان واپسی مزید مؤخر ہوگئی ہے، کیوں کہ ڈاکٹرز نے انہیں فوری سفر سے منع کردیا ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، اور اب جہانگیر ترین مزید 8 سے 10 دن برطانیہ میں قیام کریں گے۔