Official Website

ایشیا ہاکی کپ کے میزبان ملک کا اعلان

62

لاہور: ایشیا ہاکی کپ کی میزبانی انڈونیشیا کو مل گئی۔

ایشیا کپ 23 مئی سے جکارتہ میں شرو ع ہوگا، فائنل یکم جون کوکھیلاجائے گا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن اور انڈونیشن ہاکی فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ  طے پاگیا۔ اس بات کا اعلان ایشین ہاکی فیڈریشن نے کیا ہے۔

اے ایچ ایف اور انڈونیشین ہاکی فیڈریشن کے درمیان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے  معاہدے کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو ایشین ہاکی فیڈریشن طیب اکرام اور انڈونیشیا ہاکی فیڈریشن کےحکام شریک ہوئے۔

ایشیا کپ کی پہلی چار ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔