Official Website

کور کمانڈر کانفرنس؛ پاکستانی حدود میں بھارتی میزائل گرنے پر تشویش کا اظہار

45

راولپنڈی: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی حدود کے اندر بھارتی میزائل گرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں 248 ویں کو رکمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹر) میں منعقد ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور سرحدوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود میں میزائل گرائے جانے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کور کمانڈرز نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے فارمیشنوں کی آپریشنل تیاریوں اور جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز کو سراہا اور ہدایت دی کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اور یوم پاکستان پریڈ کے پرامن انعقاد کیلیے سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔